ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ایکسپریس بس کی ٹکر سے موٹر بائک سوار ایک نوجوان طالب علم ہلاک دوسرا شدید زخمی

ایکسپریس بس کی ٹکر سے موٹر بائک سوار ایک نوجوان طالب علم ہلاک دوسرا شدید زخمی

Tue, 01 Aug 2017 12:41:47    S.O. News Service

منگلورو یکم اگست (ایس او نیوز)نیشنل ہائی وے 66پر ہلے انگڈی کے قریب تیز رفتاری اور بے پروائی سے دوڑائی جارہی ایک پرائیویٹ ایکسپریس بس کے ٹکرانے سے موٹر بائک کی پچھلی سیٹ پر سوار نوجوان طالب علم موقع پر ہی ہلاک ہوا جبکہ بائک چلانے والے دوسرے طالب علم کو شدید زخمی حالت میں اسپتال میں منتقل کیا گیا ۔

حادثے میں ہلاک ہونے والے طالب علم کی شناخت شئیال حسن (۱۶ سال) کے طور پر کی گئی ہے اور زخمی نوجوان کا نام یوسف بتایا جاتا ہے ۔کہتے ہیں کہ دونوں نوجوان ہلے انگڈی کے رہنے والے تھے جن کی موٹرکی بائک کو اڈپی سے منگلورو کی طرف آنے والی ایکسپریس بس نے ٹکر ماری۔شئیال حسن کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ ابھی ایک مہینے پہلے ہی موڈ بیدری کے انجینئرنگ کالج میں اس کا داخلہ ہوا تھا۔

سٹی (نارتھ) ٹریفک پولیس اسٹیشن میں بس ڈرائیور کے خلاف کیس داخل کیا گیاہے۔اراکین اسمبلی ابھئے چندرا جین، محی الدین باوا، آئیوان ڈیسوزا کے علاوہ کانگریسی لیڈران دھننجئے مٹّو، وسنت برناڈ، شاہ الحمید وغیرہ نے حادثے میں ہلاک ہونے والے نوجوان طالب علم کے گھر جاکر تعزیت کی اوراہل خانہ کے ساتھ اپنی ہمدردی کا اظہار کیا


Share: